ملتان (سٹاف رپورٹر) روٹری کلب کے ایکٹنگ صدر میاں عزیز احمد شیخ کی زیرصدارت اجلاس ہواجس میں جاری منصوبوں کا جائزہ لیاگیا اور کہا گیا کہ چلڈرن کمپلیکس میں مریض بچوں کے لواحقین کیلئے دوپہر کے کھانے کی فراہمی ،سپیشل انکلوسو سٹار سکول کے منصوبوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا جبکہ سکول میں سی سی ٹی وی فوٹیج کیمرے نصب کرانے اور خصوصی بچوں کیلئے مستقل ملازمہ کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ ممبران کے فیلو شپ منصوبہ کیلئے مینگو پارٹی کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چارٹر صدر خواجہ محمد حسین نے کہا کہ روٹری کلب محروم اورمشکلات کا شکار لوگوں کی مدد کررہاہے جس کا مقصد صرف اور صرف اللہ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے ۔اجلاس میں ادریس احمد شیخ،ہارون چغتائی ،ممتاز علی بابر ،بلال قریشی،ریحان ارشد شیخ ،عدنان چغتائی نے شرکت کی ۔