• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی سی برسلز کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرتا رہے گا

برسلز(نمائندہ جنگ) پی پی سی برسلز کی سابقہ باڈی کو معطل کرتے ہوئے نئے عہدیداران کا انتخاب جمہوری طریقے کے ذریعے عمل میں لایا گیا۔شاہد فاروقی، عظیم ڈار، اختر سیالوی ، معین شیخ، شمعون چوہان،ملک مغیث ، مرزا عمران بیگ،مزمل مان اکثریتی رائے کے ساتھ منتخب ہوئے۔اس موقع پر نومنتخب عہدیداران نے اس بات پر زور دیا کہ پی پی سی برسلز اپنی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے نہ صرف پاکستان کے قومی تہواروں کو شان وشوکت سے منائے گا بلکہ کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان مسائل کےتدارک کے لئے بھی اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔اس موقع پر شاہد فاروقی نے کہا کہ پی پی سی برسلز کو پاکستان کی سالمیت، اس کے تشخص کو اجاگرکرنے اور کمیونٹی میں یکجہتی بھائی چارہ اور یگانگت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی تہذیب وتمدن کو نئی نسل سے متعارف کروانے میں نمایاں کردار ادا کرنا ہے۔ عظیم ڈار نے کہا کہ ہمیں مل جل کر کمیونٹی کو متحد کرنے اور اختلافات اور دھڑے بندیوں کی سیاست کو ختم کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہئے۔معین شیخ،شمعون چوہان، اختر سیالوی، ملک مغیث نے نومنتخب باڈی کی تشکیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نومنتخب ممبران کو مبارکباد دی۔ مزمل مان نے کہا کہ ہم پریس کے ذریعے پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے کے ساتھ نئی اور پرانی نسل کے درمیان گیپ کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مرزا عمران بیگ نے کہا کہ ہمیں مثبت کاموں کے ذریعے مثال پیدا کرنی چاہئے۔
تازہ ترین