کوئٹہ (نمائندہ جنگ)تیسرے روز ڈیگاری کوئلہ کان میں پھنسے ایک کانکن کو بے ہوشی کی حالت میںجبکہ نو کی لاشیں نکال لی گئیں آپریشن میں ریسکیو ٹیموں اور کانکنوں نے حصہ لیا۔وزیراعلیٰ نے چیف انسپکٹر مائنز کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی، واقعہ اتوار کو پیش آیا تھا، ریسکیوآپریشن تین دن جاری رہا،تمام کانکنوں کا تعلق افغانستان سے تھا جن کی لاشیں آبائی شہروں کیلئے روانہ کردی گئیں ۔ اتوار کو ڈیگاری کوئلہ کان میںمبینہ طورپر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے باعث کان میں موجود 11 کانکن پھنس گئے تھےریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک کانکن کو پہلے روز ہی نکال دیا تھا جبکہ 10کانکن پھنس گئے تھے ۔