• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ضرورت کی ہر چیز کو سلیقے سے رکھیں

کچن گھر کا ایک انتہائی اہم حصہ ہوتا ہے اوراس کی صفائی کا خیال خواتین بہت اچھے طریقےسے رکھتی ہیں ،البتہ وہ خواتین پریشان دکھائی دیتی ہیں ،جن کا کچن چھوٹا ہوتا ہے ۔لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ،کیوں کہ آج ہم آپ کو بتارہے ہیں کہ چھوٹے سے کچن میں آپ کس طرح ضرورت کی ہر چیز رکھ سکتی ہیں۔اکثر خواتین ہر کام کی الگ الگ مشینیں رکھتی ہیں ،جس کے لیے جگہ بھی بہت چاہیے ہوتی ہے۔ بہتر ہوگا کہ ایک ایسی بلینڈر مشین رکھیں جس میں مسالے بھی پیس لیں ،شیک اورجوس وغیرہ بھی بنالیں ۔ سنک ایک ایسی جگہ ہوتی ہے جو ہر وقت استعمال ہوتی ہے ۔اس میں برتنوں کا ڈھیر اکٹھا نہیں کریں ۔بلکہ ساتھ ساتھ برتن صاف کرتی رہیں ۔اس طرح کچن پھیلاہوا نہیں لگے گا۔ ہر چیز کو چولہے کے آس پاس رکھنے کے بجائے دیواروں کے ساتھ چولہے کے نیچے شیلف بنوا کر اس میں سامان رکھیں ۔ضروری نہیں کہ آپ ہزاروں روپے خرچ کرکے شیلف بنوائیں ۔بلکہ آپ اپنے بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی بنوا سکتی ہیں اور ان میں سلیقہ اور نفاست سے برتن اور مسالوں کے ڈبے جوڑ کر رکھیں ۔اس طرح آپ اپنے چھوٹے سے کچن میں بھی ضرورت کی ہر چیز رکھ سکتی ہیں ۔

تازہ ترین