• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آر پشاور دہشتگردی دور میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقے میں پہلا پولیس سٹیشن قائم

پشاور( کرائم رپورٹر) سی سی پی او کریم خان نے سابقہ ایف آر پشاور کے حسن خیل ڈویژن کا خصوصی دورہ کیا ہے ، اس موقع پر ایس پی صدر ڈویژن صاحبزادہ سجاد، ڈی ایس پی صدر سرکل فضل واحد، ڈی ایس پی حسن خیل نورداد خان سمیت قبائلی مشران اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،اس موقع پر سی سی پی او کریم خان نے تھانہ حسن خیل کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے تھانہ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا، انہوں نے انضمام کے بعد تیزی کے ساتھ پولیس دفاتر کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مختلف سرکاری دفاتر کے قیام سے قبائلی عوام کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے میں مدد ملے گی،سی سی پی او نے کہا کہ صوبہ میں ضم ہونے کے بعد پسماندہ علاقوں اور مکینوں کی طرز زندگی میں واضح فرق آئے گا، اس موقع پر کریم خان کا والہانہ استقبال کیا گیا،کریم خان اور دیگر افسران کو روایتی قبائلی پگڑی پہنائی، شرکاء نے اس موقع پر سی سی پی او کریم خان کا حسن خیل آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا، معززین علاقہ نے علاقہ میں درپیش اجتماعی مسائل اور امن و امان کے قیام کی خاطر تجاویز بھی پیش کئے جس پر سی سی پی او نے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی سی سی پی او کریم خان نے واضح کیا کہ علاقہ مکینوں کے تصفیہ طلب مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کی خاطر عنقریب حسن خیل میں ڈی آر سی دفتر قائم کیا جائے گا ۔
تازہ ترین