• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ نےنرسز کے احتجاج کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکراچی میں نرسز کے احتجاج کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کل جب سیکریٹری صحت سے تمام معاملات طے ہوگئے تھے تو آج احتجاج کا جواز نہیں بنتا تھا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو گرفتار نرسز کو رہا کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ایک سیاسی جماعت نرسز کے معاملات کو سیاسی رنگ دینا چاہتی ہے جو افسوسناک عمل ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سیکریٹری صحت کو نرسز کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب مظاہرین کے پاس مذاکرات کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ بھر کے نرسنگ اسٹاف مطالبات کی منظوری کے لیے کراچی پریس کلب سے وزیراعلیٰ ہاؤس تک مارچ کررہے ہیں، پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے 5 رہنمائوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں سندھ نرسنگ الائنس کےاحتجاجی مظاہرین پولیس کے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کےاستعمال کے باوجود ٹولیوں کی صورت میں پی آئی ڈی سی تک پہنچ گئے ہیں، راستے میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

تازہ ترین