• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی کی معروف اداکارہ اور فلم ساز سنگیتا نے کہا ہے کہ فلم ’تم ہی تو ہو‘ کل نمائش کے لئے پیش کی جائے گی، فلم کے ہیرو دانش تیمور کو بلایا بہانہ کردیا کہ مصروف ہوں۔ شان، معمر رانا کو بلاتی تو سب کام چھوڑ کر چلے آتے۔


کراچی میں فلم ٹی وی جرنلسٹس کی جانب سے آرٹس کونسل میں پریس کانفرنس کے دوران سنگیتا کا کہنا تھا کہ  دانش تیمور شوٹنگ کے دوران بتاتے رہے کہ ایسی فلم کررہا ہوں، ویسی فلم کررہا ہوں، اس دوران میرا کہنا یہ تھا کہ فلم کے حوالے سے آپ مجھے نہیں جانتے۔ افسوس کے ساتھ کہتی ہوں، نئے اسٹارز سینئرز کو سمجھیں اور احترام کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس فلم میں تمام لوازمات موجود ہیں۔ کاسٹ میں دانش تیمور، متیرا اورعینی نمایاں ہیں۔

سنگیتا کا کہنا تھا کہ جلد نئی بڑی کاسٹ کی فلم شروع کروں گی۔ اتوار کو ایک شو صحافیوں کے ساتھ رکھوں گی۔

اس موقع پر آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے کہا کہ سنگیتا کے ساتھ فلم بنانے کے لئے ہمارا تعاون رہے گا اور ان کے لئے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کی کوشش کروں گا۔

پریس کانفرنس سے اطہر جاوید صوفی، وصی قریشی، حفیظ انصاری اور محمد شاکر نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین