• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے سابق رہنما پی ٹی آئی میں شامل

مسلم لیگ ن کے سابق رہنما یونس انصاری نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی، یونس انصاری کے چھوٹے بھائی اشرف انصاری مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سابق رہنما یونس انصاری نے لاہور میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

یونس انصاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی نے بھی یونس انصاری کی سربراہی میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

تازہ ترین