• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2017ء سے حکومتی گرانٹ نہیں ملی، الزامات کلیئر کرانے تک مستعفی نہیں ہوں گا، صدر ہاکی فیڈریشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ جب تک اپنے اور فیڈریشن سے لگے الزامات کو کلیئر نہیں کرائوں گا عہدے سے استعفی نہیں دوں گا، جمعرات کو ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں دس مرتبہ عہدہ چھوڑنے کا ارادہ کیا مگر بعض حلقوں کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے بعد میں نے اپنا ارادہ تبدیل کرلیا، میں نے اپنے طور پر فیڈریشن کے لئے اسپانسر شپ لایا، ہر ایونٹ میں ٹیم نے شرکت کی، پرو ہاکی لیگ کے لئے گذشتہ حکومت نے20 کروڑ روپے کی منظوری دی تھی مگر نگراں حکومت اور پھر نئی حکومت نے ہماری گرانٹ روک دی جس کی وجہ سے ٹیم پرولیگ میں نہ جاسکی اور نتیجے میں ہم پر جرمانہ کیا گیا، تاہم ہم نے اس کیس کو بہتر انداز میں لڑ کر پاکستان ہاکی کو پابندی سے بچانے کے لئے راستہ نکالا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2017 سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو کوئی گرانٹ نہیں دی ہے، ہم نے حکومت کی جانب سے ماضی میں ملنے والی 61کروڑ روپے کی گرانٹ کا آڈٹ کرالیا ہے جس کو جلد حکومت کو پیش کردیں گے، حکومت نے بھی اپنے طور پر آڈٹ کرایا ہے ، اگر کوئی جعل سازی اور گھپلا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی اس وقت مشکل حالات سے دوچار ہے، اچھے نتائج حاصل کرنے میں کچھ وقت لگے گا، میں نے کبھی سابق ہاکی اولمپئنزکی تنقید اور الزامات کا برا نہیں مانا۔

تازہ ترین