• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منظور جونیئر کو ہاکی چیف سلیکٹر مقرر کیے جانے کا امکان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آئندہ چندروز میں نئی قومی سنیئر اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 1984اولمپک گیمز کے فاتح ٹیم کےسابق قومی کپتان منظور جونیئر کو سلیکشن کمیٹی کی سربراہی ملنے کا امکان ہے۔ کمیٹی کے ارکان کے لئے وسیم فیروز ، 1984اولمپک فاتح ٹیم کے کھلاڑی خالد حمید، ذیشان اشرف ، خالد بشیر کا نام لیا جارہا ہے۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ سابق اولمپئن قمر ضیاء کو قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کی سربراہی دی جائے گی ۔

تازہ ترین