• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،منشیات سے جائیدادیں بنانے کا کیس،ملزمان عدم ثبوت پر بری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے صوبہ بلوچستان میں مبینہ طور پرʼʼمنشیات کی رقم سے کروڑوں روپے کی اراضی اور شہری جائیدادیں بنانے سے متعلق اینٹی نارکاٹیکس فورس(اے این ایف) کی جانب سے ملزمان کی جائیدادیں بحق سرکار ضبط کرنے سے متعلق کیس میں اے این ایف کی اپیل خارج کردی ہے جبکہ چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کیا یہ اتنا بڑا مقدمہ تھا جس پرہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کرنے میں دس سال لگا دیئے ہیں؟ ریاست19 سال میں ملزمان بشام بھیل بزنجو وغیرہ کیخلاف ان کی جائیدادیں سمگلنگ کی رقم سے خریدنے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی ہے جبکہ محکمہ مال کے ریکارڈ سے بھی ثابت ہو چکا کہ یہ اراضی 1967 سے بشام بھیل بزنجو کے خاندان کے پاس ہے۔
تازہ ترین