• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستحق افرادکیلئے لیاقت باغ چوک میں دیوار مہربانی کا افتتاح

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) چیئرمین آر ڈی اے محمد عارف عباسی نے شہر کے مستحق افراد خصوصاً غریب طلبہ کی امداد کیلئے لیاقت باغ چوک میں قائم دیوار مہربانی کا افتتاح کر دیا ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیوار مہربانی بارش کا پہلا قطرہ ہے ، اس کام کو شہر کے باقی حصوں تک پھیلایا جائے گا ، یہاں پر صاحب حیثیت لوگ کپڑے ، جوتے یا پھر گھر کی ایسی اشیاء جو ان کے استعمال میں نہیں وہ چھوڑ جایا کرینگے اور مستحق لوگ یہاں سے ایسی ضرورت کی چیزیں لے جاسکیں گے، طلبہ اپنا یونیفارم جو انہیں چھوٹا ہو جائے گا یا پھر وہ اگلی کلاس میں جانے کی صورت میں کتابیں یہاں چھوڑ جایا کرینگے جو ضرورتمند طلبہ کے کام آسکیں گی، مستحق طلبہ کی فیسوں کیلئے بھی خصوصی انتظام کیا جا رہا ہے ، ایسے بچوں کی فیسیں والنٹیرز خود سکولوں میں جاکر جمع کروائیں گے۔ چیئرمین آر ڈی اے نے کہا کہ یہاں پر مستحق لوگوں کیلئے تین وقت کے کھانے کا بھی انتظام کیا جائے گا۔
تازہ ترین