جامعات میں احتجاج سے مشرق وسطیٰ میں پالیسیوں پر نظرثانی کیلئے مجبور نہیں ہوئے، بائیڈن
غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکی جامعات میں جاری احتجاج پر امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ کالج کیمپس مظاہروں میں آزادی اظہار اور قانون کی حکمرانی برقرار رہنی چاہیئے۔ جامعات میں احتجاج سے مشرق وسطیٰ میں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کے لیے مجبور نہیں ہوئے۔