• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: جی سی یونیورسٹی میں امریکی قونصل خانے کا کنسرٹ، طلبہ کا فلسطینی پرچم تھام کر احتجاج


لاہور میں امریکی قونصل خانے کی جانب سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں میوزک کنسرٹ کے انعقاد پر طلبا نے فلسطینی پرچم تھامے احتجاج کیا۔

طلبا کے احتجاج کے باعث کنسرٹ کو منسوخ کر دیا گیا۔

قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر شازیہ کا کہنا ہے کہ طلبہ نے میوزک کنسرٹ کے خلاف احتجاج کیا تھا، طلبہ کے احتجاج کے بعد امریکی قونصل خانے کے زیراہتمام میوزک کنسرٹ منسوخ کردیا گیا۔

ڈاکٹر شازیہ کا مزید کہنا ہے کہ امریکی قونصلیٹ کی جانب سے منعقدہ میوزک کنسرٹ کا مقصد فنڈ ریزننگ نہیں تھا۔

قائم مقام وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی آرٹ اور کلچر کو پروموٹ کرتی ہے، میوزیکل کنسرٹ میں ایک فی میل بینڈ نے پرفارم کرنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالب علموں کو غلط فہمی تھی اسے دور کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید