• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننھی پاکستانی کوہِ پیما کا نیا عالمی ریکارڈ

ننھی پاکستانی کوہِ پیما سلینہ خواجہ نے مشکل ترین 7 ہزار 27 میٹر بلند چوٹی ’اسپنٹک ‘ سر کرکے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ ننھی سلینہ نے یہ ریکارڈ 10 سال کی عمر میں قائم کیا۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق سلینہ کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔ مہم جوئی کے لئے سلینہ گزشتہ ماہ اپنے والد یوسف خواجہ اور دیگر کوہ پیماؤں کے ساتھ روانہ ہوئی تھیں۔

مشکل موسمی حالات کے باوجود کم عمر کوہ پیما سلینہ نے ہمت اور بہادری سے فتح کا جھنڈا لہرایا۔


سلینہ نے گزشتہ سال 9 سال کی عمر میں دنیا کی تیسری 6 ہزار 50 میٹر بلند ترین چوٹی ’منگلی‘ کو سر کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ اس سے قبل سلینہ خواجہ5 ہزار 7 سو 65 میٹر بلند ’کوزہ سر‘ چوٹی بھی سر کر کے عالمی ریکارڈ بنا چکی ہیں۔

کم عمر کوہ پیما سلینہ خواجہ کی تربیت ان کے والد نے خود کی ہے، انہوں نے اپنی بیٹی کی لگن اور شوق کو دیکھتے ہوئے خطروں سے کھیلنے کی تیاری کیلئے گھر میں ہی فٹنس کلب قائم کیا ہوا ہے۔

کم سن کوہ پیما کی اگلی منزل دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنا ہے تاکہ یہ منفرد اعزاز بھی پاکستان کے نام کرسکے۔

تازہ ترین