• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیتھرو ائرپورٹ کے بیگیج سسٹم میں خرابی، مسافروں کوگھنٹوں پریشانی

لندن( پی اے )ہیتھرو ائرپورٹ کے بیگیج سسٹم میں گزشتہ روز خرابی پیداہوجانے کی وجہ سے برٹش ایئر ویز کےہزاروں مسافروں کوگھنٹوں قطار میں کھڑے رہنے پرمجبورہوناپڑا۔بیگیج سسٹم میں خرابی جمعرات کو صبح تقریباً 8 بجے شروع ہوئی جس کی وجہ سے ائرلائنز کو سامان عام طریقے سے چیک کرنا پڑا جس سے خودکار نظام کے مقابلے میں خاصا زیادہ وقت لگا ،خرابی سے ٹرمینل 5 سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں مسافروں کوکئی گھنٹے قطار میں کھڑا رہنا پڑا،ٹرمینل نمبر3 اورگیٹ وک ائرپورٹ پر خرابی پیدا ہوئی قطار میں کھڑے ہونے پر مجبور ہونے والوں میں کامیڈین ایڈی ایزرڈ بھی شامل تھیں انھوں نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا کہ ہیتھرو کے ٹرمینل نمبر 5 پر لگیج بیلٹ خراب ہوگیامجھے امید ہے کہ برٹش ائر ویز اس کی جلد مرمت کرالے گا تاکہ مسافر جلدی آگے جاسکیں جو طویل قطار میں کھڑے ہیں، کینسر کے مریضوں کی ایک نرس میری ٹینے نے لکھا کہ اس افراتفری میں میری پرواز نکل گئی اور اس کو اپنی تعطیل کے چند گھنٹے ٹرمینل نمبر 5 پر دوسری پرواز کے انتظار میں گزارنے پڑے ۔
تازہ ترین