• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم، پہلے اپناحساب دیں، تجزیہ کار

کراچی(جنگ نیوز)سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ مریم نواز خود کو پاکستان کا مستقبل کا وزیراعظم دیکھ رہی ہیں، موثر لیڈر کے طور پر سامنے آنا چاہ رہی ہیں ،مریم نواز حکومت کو پانچ سال دینے سے پہلے اپنا حساب کتاب دیں،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی حکومت کیلئے دھچکا ہوگی، اپوزیشن ناکام رہی تو اس کا زیادہ نقصان ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مظہر عباس، حفیظ اللہ نیازی، ارشاد بھٹی، سلیم صافی، بابر ستار اور معید یوسف نے جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پہلے سوال حکومت کو پانچ سال دینے کیلئے تیار ہوں، کیا مریم نواز اپنے بیان پر ثابت قدم رہیں گی؟حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ مریم میں آئیڈیلزم نظر آرہا ہے وہ موثر لیڈر کے طور پر سامنے آنا چاہ رہی ہیں۔ ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پانچ سال دینے سے پہلے مریم اپنا حساب کتاب دے لیں۔سلیم صافی نے کہا کہ مریم نواز بیٹی ہونے کے ناطے اپنے والد کیلئے انتہا پر گئی ہے، نواز شریف رہا ہوجاتے ہیں تو پھر مریم اور ن لیگ اس بیانیہ پر قائم نہیں رہ سکے گی۔معید یوسف کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنے والد نواز شریف کی رہائی اور خود وزیراعظم بننے کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھا رہی ہیں۔ مظہر عباس نے کہا کہ کسی بھی حکومت کو پانچ سال پاکستان کا آئین دیتا ہے دوسرے حربے کیے یا کسی کے ہاتھوں میں کھیلے تو وہ غیرقانونی ہوگا۔بابر ستار کا کہنا تھا کہ موجودہ صف بندی میں ن لیگ کے پاس جانے کی جگہ نہیں ہے،ن لیگ کیلئے ڈیل کے ساتھ سیاست میں آگے بڑھنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔دوسرے سوال صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا امکان مسترد، یہ تبدیلی ناگزیر ہے، اپوزیشن، کیا اپوزیشن کا صادق سنجرانی کو ہٹانا حکومت کو دھچکا دے گا؟مظہر عباس نے کہا کہ خفیہ رائے شماری میں بہت سے ضمیر جاگ جاتے ہیں۔

تازہ ترین