اوالپنڈی (خصوصی نمائندہ) غلام دستگیر نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کا بطور چیئرمین چارج سنبھال لیا۔ بورڈ افسران و ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور دیانتداری سے سرانجام دیں۔ طلباء و طالبات کو بہترین سہولیات فراہم کرنا بورڈ کی اولین ذمہ داری ہے۔ امتحانی نتائج کی تیاری میں میرٹ اور شفافیت کا خاص خیال رکھیں۔ امتحانی نظام میں شفافیت اور بوٹی مافیا کا خاتمہ اولین ترجیح ہو گی۔