پشاور (لیڈی رپورٹر) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کیلئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھر کے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران پشاور سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ، جس کے دوران 35کنڈوں کو ہٹایا گیااور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ھے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پسکو ٹاسک فورس ورسک 2سب ڈویژن کی ٹیموں نے ایس ای پشاورسرکل سمیع اللہ بنگش کی خصوصی ہدایات پر خالد خان ایس ڈ ی اوکی زیرنگرانی گڑھی صحبت خان اورملحقہ علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 35کنڈوں کو ہٹایا گیا، جن کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے ،ایس ای پشاورسرکل سمیع اللہ بنگش نے بجلی چوری اور کنڈہ مافیا کے خاتمے کے لئے عمائدین علاقہ ،ناظمین اورکونسلرز کا تعاون طلب کیا ہے تاکہ بجلی چوری کا خاتمہ ہو اوربجلی کی فراہمی میں مزیدبہتری لائی جا سکے۔