آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 23؍ذوالحجہ 1440ھ 25؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سین ڈیاگو میں سالانہ کامک کان کا انعقاد کیا گیا، جس میں فلمی کرداروں کا روپ دھارے ہزاروں افراد اُمڈ آئے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہرسین ڈیاگو کے کنونشن سینٹرمیں منعقد ہونے والے سالانہ کامک کان میں کوئی خاتون ونڈر ویمن بن کر چلی آئی تو کسی نے بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کی حسینہ بیلے کا روپ دھار لیا۔

کوئی خوفناک بلا کا روپ دھارے چلا آیا تو کوئی جوکر بن کر لوگوں کو ہنساتا رہا، کسی نے بیٹ مین، سپر مین اور آئرن مین بن کر شرکت کی۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس فلمی ایونٹ کے پہلے روز نوجوانوں، بچوں، بڑوں اور بزرگوں سمیت ہزاروں افراد اپنے پسندیدہ سائنس فکشن، ہارر اور اینی میٹڈ سمیت کئی مشہور فلمی اور ویڈیو گیمز کردار وں کا روپ دھارے ہوئے تھے۔

واضح رہے پچاسویں سالانہ کامک کان میں کامک بکس، ٹوائز، اینی میٹڈ اور سائنس فکشن فلموں اور گیمز کے ٹیزر بھی پیش کئے گئے جبکہ کئی ہالی ووڈ اداکاروں نے بھی ایونٹ میں شرکت کی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید