• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت پر فضائی پابندی افغان صدر کی درخواست پر ختم ہوئی، شیخ رشید

کراچی(جنگ نیوز)جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت پر فضائی پابندی افغان صدر کی درخواست پر ختم کی گئی۔سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اپوزیشن کی تحریک میں فوری طور پر عوام ان کے ساتھ ہوں گے اگر یہ تحریک ستمبر میں شروع کرتے تو زیادہ کامیابی کا چانس تھا جب لوگوں کو ٹیکس کے نوٹس مل چکے ہوتے، جب ان کے اوپر مہنگائی کا بوجھ زیادہ پڑچکا ہوتا۔تجزیہ کار مشرف زیدی نے کہا کہ عمران خان صدر ٹرمپ میٹنگ میں دونوں کی بہت اچھی بنے گی، دونوں بہت فرینک ہو کر بات کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ اتنے مہینے ان کا ٹوئٹر کیوں بند رہا، ٹوئٹ بانجھ ہوگیا، تھا کیا اس میں کیڑے پڑ گئے تھےان کی سفارش کیلئے آنے والے دو ٹیلیفونوں کا میں خود گواہ ہوں، ایک اسلامی ملک کے سربراہ نے یہ آفر کی کہ آپ ان کو جانے دیں اور ہم پیسے دیدیتے ہیں، خان صاحب نے یہ کہا کہ تحریر میں لے آئیں مجھے قبول ہے ایل این جی اسکینڈل میں شاہد خاقان کی گرفتاری سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ شاہد خاقان کہتے تھے کہ معاہدہ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ہے، میں کہتا تھا کہ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ نہیں ہے اس میں تھرڈ پارٹی ہے، آج یہ ثابت ہو گیاہے، سکریٹری پیٹرولیم عابد سعید اور صولت نے بیان دیدیا ہے کہ ایل این جی معاہدے میں فلاں تھرڈ پارٹی تھی۔نیب کا پورا حق ہے کہ مجھ سے پوچھے کیسے یہ 38نئی ٹرینیں چلائی ہیں ؟جو ٹرین خسارے میں ہو گی اس کو بند کروں گا۔

تازہ ترین