• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ایم پی اے ن لیگ فوزیہ ایوب قریشی کے گھر پرچھاپہ،چرس برآمد،بیٹاگرفتار

ملتان،بہاول پور(نمائندگان جنگ)محکمہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی بہاولپورمیں بڑی کارروائی،بھاری مقدارمیں منشیات برآمد،سابق ایم پی اے کے بیٹے سمیت2افرادکوگرفتار کرلیا گیا، کارروائی ڈرائیورکی نشاندہی پرکی گئی ،منشیات گھر کے قریب مویشی خانہ میں دفن کی گئی تھی،بیٹاطیب اورساتھی ملزم ملتان منتقل ،تفصیلات کے مطابق محکمہ انٹی نار کوٹکس فورس نے بہاولپور میں کاروائی کرتےہوئے مسلم لیگ (ن) کی سابق ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی کے گھر سے ملحقہ بھانے سے4 من چرس برآمدکرلی جبکہ سابق ایم پی اے کے بیٹے طیب ایوب قریشی اور ساتھی عدیل اسلم کو گرفتار کرلیا،ذرائع کےمطابق اینٹی نارکوٹکس (ملتان) کی ٹیم نے دوران ناکہ بندی بستی ملوک کے قریب وین کو روکاتو ڈرائیور نےسپلائی دینے کا انکشاف کردیاجبکہ وین ڈرائیورکی نشاندہی پر کارروائی کی گئی۔
تازہ ترین