کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گھوٹکی میںضلعی انتظامیہ این اے 205 پر پولنگ کے دن سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے کافی ہے مگر الیکشن کمیشن سیکورٹی انتظامات اور فورسز کی تعیناتی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے کا مجاز ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کراچی شہر کے اچانک دورے کے دوران میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی مشیر برائے اطلاعات مرتضیٰ وہاب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے حکومتی مشینری کے استعمال کے تاثر کے حوالے سے کہا کہ مخالفین کو اپنی شکست نظر آرہی ہے لہٰذا وہ اس قسم کے بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں۔ پی پی پی کے امیدوار نے بھر پورمہم شروع کر رکھی ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بغیر کسی سیاسی تفریق کے ترقیاتی کام کررہے ہیں۔