• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ایکسائز کا31جولائی تک ٹوکن ٹیکس جمع نہ کرانیوالے گاڑی مالکان کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے 31جولائی تک ٹوکن ٹیکس جمع نہ کرانے والے گاڑی مالکان کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ہے ، محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کو 31جولائی تک اپنے ذمہ واجب الاداءٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر 10فی صد رعایت کا اعلان کر رکھا ہے اور شہریوں سے کہا ہے کہ رعایتی مدت سے فائدہ نہ اٹھانے والے ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین