• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماموں سے اتفاقاًبندوق چلنے پر ایک بھانجاجاں بحق ،دوسرازخمی

لاہور(کرائم رپورٹر سے ،کرائم رپورٹر) مانگامنڈی میں غلطی سے ماموں کے ہاتھوں بندوق کی گولی چلنے سے ایک بھانجا جاں بحق دوسرا گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا،ب وارڈہ پیراں والا کا رہائشی شریف اپنی 12 بور بندوق صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی اور قریب کھیلتے ہو دونوں کمسن بھانجوں کو جا لگی جس کے نتیجے میں 9 سالہ الطاف موقع پر جابحق اور 10 سالہ افضال شدید زخمی ہوگیا ہے، زخمی کو ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جناح ہسپتال منتقل کر دیا، اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزم شریف کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق زخمی افضال کی بھی حالت تشویشناک ہے ،جبکہ واقعہ کے اصل حقائق تفتیش کے بعد ہی سامنے آئے گے۔
تازہ ترین