• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائسنسد اروں کومحرم سےقبل روٹس کی مرمت ،لائٹنگ کی یقین دہانی

ملتا ن ( سٹا ف رپو ر ٹر )قدیمی امام بارگاہوں کے لائسنسداروں کے30رکنی وفد نے ر مخدوم سید صدر الدین گیلانی،ملک خاور حسنین بھٹہ ، سید طالب حسین پرواز کی قیادت میں چیف آفیسر ضلع کونسل اقبال فرید خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔اس موقع پر سید طالب حسین پرواز نے لائسنسداروں کی طرف سے مسائل سے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ امام بارگاہوں کے روٹ کا فوری طور پر سروے کرایا جائے جو اکثر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور محرم کی آمد سے قبل روٹ کی مرمت کو یقینی بنایا جائے نیز روٹس پر روشنی کا خاطر خواہ انتظام کیا جائے۔ چیف آفیسر اقبال فرید خان نے موقع پر موجود شہزاد منیر انجینئر ،سعید احمد سب انجینئر اور دیگر افسران کو ہدایات جاری کرنے کے بعد قائدین اور لائسنسداروں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل محرم کی آمد سے قبل حل کر دئیے جائیں گے اور لائسنسداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی ۔
تازہ ترین