• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی یقینی بنائینگے،خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے ملک بھر میں براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ، ایک وہ تبدیلی ہے جس کا ہم نے قوم سے وعدہ کیا ہے، دوسری تبدیلی آئی ٹی کی ہے جس نے پوری دنیا کو تیزی سے بدل کے رکھ دیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یونیورسل سروس فنڈ کی طرف سے ٹیلی نار کو دیئے گئے نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز بلوچستان پر براڈ بینڈ کوریج، دادو اور حیدر آباد میں پائیدار ترقیاتی منصوبوں کیلئے نیکسٹ جنریشن براڈ بینڈ منصوبوں کے کنٹریکٹس پر دستخطوں کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ،کنٹریکٹس پر یونیورسل سروس فنڈ اور ٹیلی نار کے سی ای اوز نے دستخط کئے ، وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ منصوبے عوام کیلئے ترقی کی نئی راہیں کھولیں گے اور انہیں ای کامرس ، تعلیم ، صحت اور دیگر خدمات کی میزبانی فراہم کرینگے۔
تازہ ترین