• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب اور قلات ڈویژن میں بارش کے باعث برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ اور مکران ڈویژن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔بارکھان میں 4، دالبندین1 , خضدار4، پنجگور02اور تربت میں 2ملی میٹر بارش ریکادڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت38، بارکھان 45 ، دالبندین 45 ، گوادر35، قلات33 ، خضدار38 ، لسبیلہ 39، نوکنڈی45، سبی46 ،تربت40، ژوب 39اور زیارت میں 26ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ جمعرات سے جمعہ کے دوران ژوب، قلات ڈویژن میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریائوںاور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ،تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین