• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس جمال کا ماہرہ کو ماں کا کردار ادا کرنے کا مشورہ

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال نے اداکارہ ماہرہ خان کو فلموں میں ماں کا کردار ادا کرنے کا مشورہ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل اداکار فردوس جمال نےایک نجی چینل کے معروف شو میں شرکت کی، اُس دوران میزبان نے فردوس جمال کو ماہرہ خان کی تصویر دکھائی اور کہا کہ آپ ان کو کوئی مشورہ دیں جس پر اداکار نے فوراً کہا کہ وہ اچھی اداکارہ نہیں ہیں، اُن کا چہرہ ماڈلنگ کے لیے اچھا ہے لیکن  اُن کی عمر اب زیادہ ہو گئی ہے۔

فردوس جمال نے کہا کہ ان کے لیے میرا مشورہ ہے کہ اُنہیں فلموں میں ہیروئن کی بجائے دو بچوں کی ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

بعد ازاں میزبان نے بھی ماہرہ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ کی کوئی پاکستانی فلم ایسی نہیں ہے جس نے اچھا بزنس کیا ہو، وہ فلم  ’ورنہ‘ ہو یا پھر ’سات دن محبت ان‘۔

اس پر فردوس جمال نے کہا کہ اداکارہ مہوش حیات، ماہرہ خان سے کئی زیادہ اچھی اداکارہ ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان اور بلال اشرف کی نئی فلم ’سپر اسٹار‘ اس بڑی عید پر ریلیز کی جائے گی، اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگی یا پہلے کی ہی فلموں کی طرح معمولی بزنس کرے گی۔

تازہ ترین