• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں

سندھ پولیس کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں کر دی گئی ہیں جس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق حال ہی میں بنایا گیا ایڈیشنل آئی جی آپریشن کا عہدہ ان تبدیلیوں کے بعد اہم ہو گیا ہے۔

سندھ پولیس کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشن سندھ، ڈی آئی جی آر ایف، ڈی آئی جی آپریشنل پروٹیکشن یونٹ اور ڈی آئی جی ایس آر پی کو آئی جی آپریشن کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ چاروں ڈی آئی جیز اب براہِ راست ایڈیشنل آئی جی آپریشن کو رپورٹ کریں گے۔

سندھ پولیس کے اعلامیے کے مطابق اس سے قبل چاروں ڈی آئی جی براہِ راست آئی جی سندھ کو رپورٹ کر رہے تھے۔

تازہ ترین