• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا اور کوہلی ’انسٹاگرام‘ سے کتنا کما رہے ہیں؟

برطانیہ کی ایک ویب سائٹ کی جانب سے رواں سال انسٹاگرام کے ذریعے اربوں روپے کمانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں اس مرتبہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا نام بھی شامل ہے۔

بھارتی ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق برطانوی کمپنی  ’Hopperhq.com‘ نامی ایک ویب سائٹ نے انسٹاگرام پر سال 2019 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے۔ جس میں پریانکا چوپڑا 19 ویں نمبر پر ہیں، جو ایک پوسٹ کے 271000 ڈالرز یعنی 4کروڑ 36 لاکھ 98 ہزار پاکستانی روپے کماتی ہیں۔

View this post on Instagram

Home sweet home.. ️

A post shared by Priyanka Chopra Jonas (@priyankachopra) on


پریانکا کو انسٹاگرام پر 4 کروڑ 33 لاکھ صارفین فالو کررہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli) on


بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اس فہرست میں 23 ویں نمبر پر ہیں، جو ایک پوسٹ کے 196000 ڈالرز یعنی 3 کروڑ 16 لاکھ پاکستانی روپے کماتے ہیں۔ ان کے فالورز کی تعداد تقریباً 4 کروڑ ہے۔


اس فہرست میں پہلے نمبر پر امریکی ٹی وی ریئلٹی شو اسٹار کیلی جینز ہیں جو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے 1266000 ڈالرز یعنی 20 کروڑ 41 لاکھ 42 ہزار پاکستانی روپے کماتی ہیں، ان کو 14 کروڑ 10 لاکھ صارفین فالو کررہے ہیں۔

View this post on Instagram

@givenchyofficial ️️️

A post shared by Ariana Grande (@arianagrande) on


جاری کردہ اس فہرست میں کیلی جینر کے بعد دوسرے نمبر پر آریانہ گراندے ہیں جو ایک پوسٹ کے 9 لاکھ 66 ہزار ڈالرز کما رہی ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ہیں جو ایک پوسٹ کے 9 لاکھ 75 ہزار ڈالرز کماتے ہیں۔

View this post on Instagram

Always a pleasure to see you China ‍️

A post shared by Cristiano Ronaldo (@cristiano) on


View this post on Instagram

New season. New Parker. Same @Coach Fam. #CoachNY

A post shared by Selena Gomez (@selenagomez) on


ان کے علاوہ اس فہرست میں کم کردیشیان، سیلینا گومیز، ڈوین جونسن (دی راک)، ٹیلر سوئفٹ، نیمار جونیئر اور معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کا نام بھی شامل ہے۔

تازہ ترین