• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

دنیا کی بہترین عمارات میں شیخ زاید مسجدکا تیسرا نمبر


ابو ظہبی کی شیخ زاید مسجد کو دنیا بھر کے سیاحوں کی پسندیدہ عمارت قرار دے دیاگیا، دنیا کی دس بہترین عمارات میں سے شیخ زاید مسجد تیسرے نمبر پر آگئی۔

سیاحت کی بین الاقوامی ویب سائٹ نے دنیا کی دس بہترین عمارات میں شیخ زاید مسجد کو دنیا بھر کی عمارتوں میں تیسرا نمبر دیا ہے۔

سیاحوں نے آن لائن سروے کے دوران سال 2019 ء کی بہترین عمارتوں پر اپنی رائے کا اظہار کیا جس میں شیخ زاید مسجد کو بھی بہترین قرار دیا۔

شیخ زاید مسجد کی عمارت کو سال 17-2016 سے بہترین عمارت قرار دیا جارہا ہے اور اس سال بھی سروے کے دوران مسجد کی عمارت بہترین قرار پائی ہے۔

یہ فہرست دنیا کی 759 یادگار عمارتوں میں سے 25 بہترین عمارات کو منتخب کرنے کے بعد مرتب کی گئی ہے جو دنیا کے 68 ممالک میں موجود ہیں، تاہم ان میں سے 10 بہترین عمارتوں کو سیاحوں نے سب سے بہترین قرار دیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین