• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پلمبر کی سالانہ آمدنی اور پُرتعیش طرزِ زندگی سے متعلق جان کر ہوش اُڑ جائیں گے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

ممبئی سے تعلق رکھنے والا ایک پلمبر کی لاکھوں روپے سالانہ آمدنی اور پُرتعیش طرزِ زندگی کے بارے میں کی گئی پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ حاصل کر لی ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈ اِٹ پر ایک پلمبر کی سالانہ آمدن کے بارے میں کی گئی پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ یہ سب کو چونکا دینے والی خبر ہوگی، آج میں اپنی سوسائٹی میں ایک پلمبر سے بات چیت کر رہا تھا۔ وہ پائپ ٹھیک کرنے کا کام کر رہا تھا۔

پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ ہم نے کافی سارے موضوعات پر بات کی اور جب میں نے اس کی سالانہ آمدنی کے بارے میں پوچھا تو اس نے جواب دیا کہ میری سالانہ آمدنی تقریباََ 18 لاکھ روپے ہو جاتی ہے۔

پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ پہلے تو مجھے لگا وہ مذاق کر رہا ہے، لیکن پھر اس نے کچھ اعداد و شمار کا ذکر کیا، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ یہ آدمی ہنڈائی کریٹا کے 2023ء کے ماڈل کا مالک ہے، اپنے گاؤں میں ایک گھر بھی بنایا ہے اور کھیتی باڑی کے لیے زمین بھی خریدی ہے۔

یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید