کوئٹہ(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر آنیوالی حکومت ہی پاکستان کے مسائل حل کرسکتی ہے ،جو حکومت کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اس کو گھر بھیجنے کا حق صرف عوام کا ہے اور ہم عوام کے اس حق کو چھننے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے ۔ بے ساکھیوں پر کھڑی حکومت ایک سال سے چل نہیں پارہی ، مہنگائی کی شرح 11فیصد ، زرمبادلہ کے ذخائر کم ترین ، ڈالر 164 روپے ہوگیا ، اسٹاک مارکیٹ روزانہ گر رہی ہے جعلی حکومت کے اقتدار سے جانے کے بعد وہ حال ہوگا کہ ہم تصور بھی نہیں کرسکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دورہ کوئٹہ کے دوران مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سردار یعقوب خان ناصر کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔