• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے نواحی علاقے مشترزئی میں ڈینگی وباءپھیلنے کا خدشہ

پشاور (نیوز ڈیسک)ٹائون فور پشاور کے نواحی علاقے مشترزئی شیخان کے محلہ عثمانی خیل اور سلطان خیل میں ڈینگی شدت اختیار کرگیا جس کی وجہ سے 70 افراد متاثر ہوئے ‘ہر گھر میں 3 سے 4 افراد ڈینگی کا شکار ہیں۔متاثرہ افراد میں خواتین اور مرد شامل ہیں۔پشاور صدر سے 7 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مشترزئی میں سہولیات کے فقدان کے باعث علاقہ مکین رل گئے۔مشترزئی ڈسپنسری اور بی ایچ یو کی سہولت سے محروم ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات درپیش آرہی ہیں ۔ علاقہ مکینوں نے وزیر اعلی محمود خان، وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ، سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر فاروق،ضلع ناظم ارباب عاصم، ڈپٹی کمشنر علی اصغر،حلقہ ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین فہیم خلیل سے نوٹس لینے کی اپیل کی ۔
تازہ ترین