• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتیاز احمد نےجاپان میں سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں

وفاقی حکومت کی جانب سے 6ماہ قبل جاپان کے لیے نامزد سفیر امتیاز احمد نے سرکاری مصروفیات کے سبب گزشتہ ہفتے جاپان میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے سفیرِ پاکستان امتیاز احمد نے کہا کہ جاپان پاکستان کا بہترین دوست ملک ہے، میری کوشش ہوگی کہ جاپان کے ساتھ سیاسی ، معاشی اور عوامی سطع پر مستحکم تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ جاپان دنیا کی تیسری بڑی معیشت ہے اور میری کوشش یہی ہوگی کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارتی تعلقات میں بہتری کے ساتھ ساتھ جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ترغیب دی جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ جاپان میں مقیم10 ہزار سے زائد پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کا حل بھی اولین ترجیح ہوگا جس کے لیے حکومت کی جانب سے ترغیب بھی دی گئی ہے۔

امتیاز احمد نے مزید کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے لیے ان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور عنقریب وہ کمیونٹی میٹنگ بھی منعقد کرنے والے ہیں تاکہ کمیونٹی کے خیالات سے آگاہی حاصل ہوسکے ، سفیرِ پاکستان امتیاز احمد نے بتایا کہ وہ عنقریب جاپان کے شہنشاہ کو اپنے اسناد سفارت پیش کریں گے۔

تازہ ترین