A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: HTTP_REFERER

Filename: front/layout_front.php

Line Number: 246

Backtrace:

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/views/front/layout_front.php
Line: 246
Function: _error_handler

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/third_party/MX/Loader.php
Line: 351
Function: include

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/third_party/MX/Loader.php
Line: 294
Function: _ci_load

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/modules/frontend/controllers/Detail.php
Line: 464
Function: view

File: /var/www/js.jang.com.pk/html/index.php
Line: 333
Function: require_once

آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 15؍ صفرالمظفر 1441ھ 15؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نورا فاتحی کیساتھ بالی ووڈ میں آڈیشن کے وقت کیا ہوا؟

حال ہی میں بالی ووڈ کے آئٹم گیت ’دلبر‘ سے شہرت حاصل کرنیوالی کینیڈین نژاد ماڈل و رقاصہ نورا فاتحی نے کہا ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں آڈیشن کے وقت لوگوں نے ان کا مذاق بنایا تھا۔


اداکارہ نورا فاتحی نے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ میں کیریئر کے آغاز میں کی گئی جدوجہد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’ پانچ سال پہلے جب میں کینیڈا سے بھارت آڈیشن دینے آئی تھی تو اس وقت مجھے ہندی نہیں آتی تھی، میں بھارت کے لوگوں کے بارے میں بھی کچھ نہیں جانتی تھی‘۔

انہوں نے بتایا کہ جس روز میں آڈیشن دینے گئی تو وہاں کے لوگ مجھ پر ایسے ہنس رہے تھے کہ جیسے میں کسی سرکس سے آئی ہوں، مجھے پاگل بنایا اور میرے ساتھ بہت برا سلوک کیا، وہاں کے کاسٹنگ ایجنٹ نے مجھ سے کہا ’ہمیں تمہاری ضرورت نہیں ہے ،واپس جائو‘۔

نورا فاتحی کا کہنا تھا کہ اس سب کے بعد میں بہت اداس ہوگئی تھی، کیونکہ میں ذہنی طور پر اس چیز کیلئے تیار نہیں تھی اور میں روتے روتے رکشہ میں بیٹھ کر گھر گئی، گھر والو ں نے جب مجھ سے رونے کی وجہ پوچھی تو میں نے ان کو وہ سب بتایا جو جو میرے ساتھ آڈیشن کے وقت ہوا تھا۔

نورا فاتحی نے انٹرویو میں کہا کہ غیر ملکیوں کے لیے بھارت میں زندگی گزارنا انتہائی مشکل ہے، میرے لیے وہ آڈیشن ایک صدمے کی طرح تھا اور میں وہ سب کبھی نہیں بھول سکتی ہوں، آڈیشن کے بعد میں نے ہندی سیکھنا شروع کی۔

اداکارہ نے گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا ، میں نے ہار نہیں مانی اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ہر مُمکن کوشش کی، آج جب میں اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر یہ سب یاد کرتی ہوں تو مجھے بہت ہنسی آتی ہے۔

واضح رہے کہ نورا فاتحی اب تک کئی بھارتی فلموں میں کام کر چکی ہیں اور 15 اگست 2019 کو ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’بٹلا ہائوس‘ میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید