• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نورا کی پاکستانی فلم میں کام کرنےکی تردید

کنیڈین نژاد بھارتی ڈانسر نورا فاتحی نے ماہرہ خان کی آئندہ آنے والی فلم’سُپر اسٹار ‘ میں آئٹم نمبر کرنے کی تمام تر افواہوںکی تردید کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں لالی ووڈ میں افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ بالی ووڈ کی دلبر گرل نورا فاتحی Nora Fatehi  ماہرہ خان کی آئندہ آنے والی فلم سُپر اسٹار میں آئٹم نمبر پر ڈانس کریں گی جس کی نورا نے از خود تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ ’اس وقت میری پوری توجہ اپنے کرئیر پر ہےنہ کہ کسی آئٹم سانگ پر۔ ‘

نورا نے مزید کہا ہے کہ’ میں یہ نہیں جانتی کہ یہ افواہ کہا ں سے پھیلی ہے، نہ ہی میں نے کوئی پاکستانی فلم سائن کی ہے اورنہ کسی فلم میں آئٹم نمبر کرنے کے لئے رضا مندی ظاہر کی ہے یہ صرف اور صرف افواہیں ہیں جن میں کوئی سچائی نہیںہے۔‘

واضح رہے کہ اس خبر پرپاکستانی فلم سُپر اسٹار کی ٹیم نے اب تک کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ البتہ مومنہ دُرید کی پروڈکشن میں بننے والی فلم سُپر اسٹار کی شوٹنگ پاکستان کے شہر پشاور میں جاری ہے ۔

فلم سُپر اسٹارمیں ماہرہ خان کے ساتھ اداکار بلال اشرف بھی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، فلم اگلے برس پاکستان بھر میں عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔


تازہ ترین