• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء اللہ کے خلاف کیس کی سماعت 9؍ اگست تک ملتوی

لاہور(نمائندہ جنگ) منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا ء اللہ اور انکے 5ساتھیوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 11روز توسیع کر تے ہوئے عدالت نے سماعت 9 اگست تک ملتوی کردی۔ رانا ثناء اللہ نے پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیان کہیں ریکارڈ نہیں ہوا، جس ویڈیو کا ذکر شہریار آفریدی نے کیا وہ کہاں ہے۔ میں اپنی پارٹی، قائد نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ پہلے میں سو فیصد کھڑا تھا اب ایک ہزار فیصد ہوں۔علاوہ ازیں شہباز شریف نے رانا ثناء اللہ سے عدالت میں ملاقات کی ۔ رانا ثناء اللہ کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے جوڈیشل کمپلیکس کے راستے عام ٹریفک کیلئے بند تھے، شہباز شریف کی گاڑی کو بھی عدالت تک نہ جانے دیا گیا جسکے بعد شہباز شریف ایم اے او کالج سے عدالت تک پیدل گئے۔
تازہ ترین