• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری ہفتے کا مندی سے آغاز، 100انڈیکس 369 پوائنٹس کم ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،سیاسی کشیدگی اور بگڑتی معیشت کے اثرات نئے کاروباری ہفتے کا آغاز بھی مندی سے ہوا، 100انڈیکس میں 369پوائنٹس کی کمی 3200پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی گرکر 5سال کی کم ترین سطح پر آگیا،سرمایہ کاری مالیت 59ارب 27کروڑ روپے گھٹ گئی،کاروباری حجم گزشتہ روزکی نسبت 47.11فیصدکم جبکہ 73.61فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ماہرین کے مطابق سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت ، شرح سود میں اضافے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار ہیں، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے ۔مارکیٹ کے اختتام پر100انڈیکس 369.04پوائنٹس کمی سے31734.23پوائنٹس پر بند ہوا ۔ پیرکو مجموعی طورپر 326کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سے 72کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 240کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

تازہ ترین