• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ناقص صفائی ، تجاوزات پر7دکاندار گرفتار

پشاور ( وقائع نگار )پشاورکینٹ مجسٹریٹ مس وزیر بمعہ انفورسمنٹ سٹاف نے صدر چوک فوارہ فوڈ سٹریٹ میں واقع ہوٹلوں،نانبائیوں اور دیگر دوکانوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی صورتحال،لائسنس اور ورکروں کے میڈیکل وغیرہ چیک کئے۔کارروائی کے دوران ناقص صفائی صورتحال، تجاوزات قائم کرنے پر سات دکانداروں کو کو گرفتار کرلیا ، دھی بھلے دکان کو انتہائی ناقص صفائی صورتحال پر فریزر ضبط کرکے سیل کردیا۔چوک فوارہ فوڈ سٹریٹ میں دوکانوں کی حدود سے باہر عارضی تجاوزات قائم کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کو بھی ضبط کرلیا گیا۔ آمدورفت میں مشکلات درپیش ہوتی ہے جس پر کارروائی کرکے عارضی تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ۔
تازہ ترین