• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

صوبائی ہاکی ٹیموں کیلئے الگ ایونٹ کرایا جائے، حنیف خان

صوبائی ہاکی ٹیموں کیلئے الگ ایونٹ کرایا جائے، حنیف خان
اردن میں پاکستان کے سفیر میجر جنرل (ر) جنید رحمت کی جانب سے قومی تائی کوانڈو ٹیم کے اعزاز میں دی گئی تقریب میں لیا گیا گروپ

 قومی ہاکی چیمپئن شپ ان دنوں کراچی میں جاری ہے جس میں صوبائی ٹیمیں اداروں کی مضبوط ٹیموں کے سامنے بے بساور تختہ مشق دکھائی دے رہی ہیں، جن کے خلاف گولوں کی برسات ہورہی ہیں اس حوالے سے ٹور نامنٹ ڈائریکٹر سابق قومی ہاکی کپتان حنیف خان نے کہا ہے کہ صوبائی ٹیموں کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، تاکہ قومی ایونٹ میں مقابلوں کے معیار میں بھی بہتری آسکے، جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے تجویز دی کہ اگلے سال سے ڈومیسٹک سیزن میں صوبائی ٹیموں کی الگ چیمپئن شپ کرائی جائے جس کی ٹاپ تھری ٹیموں کو قومی ایونٹ میں اداروں کی ٹیموں کے ساتھ شامل کیا جائے اس سے معیار بہتر ہوگا، فاٹا اور گلگت بلستان میں کھلاڑیوں کی تعداد تو ہوگی مگر ٹیلنٹ نہیں ہوگا۔عالمی فٹنس فیڈریشن نے پاکستان باڈی بلڈنگ کی معروف شخصیت وسیم الدین قریشی کو پاکستان میں اپنا صدر نامز د کردیا ہے، وسیم قریشی نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں فٹنس کو اہمیت دی جارہی ہے، میں پاکستان اولمپک اور پاکستان اسپورٹس بورڈ سے اپیل کروں گا پاکستان فٹنس فیڈریشن کو الحاق دیا جائے، ہم مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی فٹنس کے لئے خصوصی پرگروام بھی کرائیں گے۔پاکستان نیوی نے تیسری پرویزعباسی شوٹنگ چیمپئن شپ جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا، پاکستان نیوی نے20 ایونٹس کے 60 میں سے 45 میڈلز پر قبضہ جمایا، ان میں 15 گولڈ، 14 سلور اور16 برانز میڈلز شامل تھے۔ 

صوبائی ہاکی ٹیموں کیلئے الگ ایونٹ کرایا جائے، حنیف خان
وسیم قریشی

پاکستان نےدوسری چیف آف دی ایئراسٹاف انٹرنیشنل اوپن سیلنگ چیمپئین شپ اپنے نام کرلی، پاکستان نے 2 گولڈ، 3 سلور اور 3 برانز میڈلز حاصل کئے، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے انعامات تقسیم کیے،ایونٹ میں تھائی لینڈ نے دوسری ،ملائشیانے تیسری،تنزانیہ نےایک برانز میڈل کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔پی ایچ ایف مخالف سابق ہاکی اولمپن نوید عالم نے کہا ہے کہ پی ایچ ایف کی جانب سے مسلسل غیر آئینی اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے قومی ہاکی کو مذید نقصان پہنچے گا،انہوں نے کہا کہ کانگریس اور ایگزیکٹیو بورڈ میں غیر منتخب لوگوں کو شرکت کی اجازت دے کر پی ایچ ایف کو مذاق بنادیا گیا۔ پاکستان کی جونیئر اسکواش ٹیم 30جولائی سے ملائیشیا میں کھیلی جانے والی عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں حصہ لے گی، جس میں حارث قاسم، حمزہ شریف، فرحان ہاشمی، نور زمان، محمد حمزہ خان اور نوید رحمان شامل ہیں،کپٹن طاہر سلطان منیجر اور آصف خان کوچ ہوں گے۔ایونٹ چار اگست تک جاری رہے گی۔ اردن میں پاکستان کے سفیر میجر جنرل (ر) جنید رحمت نے کہا ہے کہ کھیل کے میدان سے دنیا بھرمیں پاکستان کاسبزہلالی پرچم سربلندکرنے والے ہمارے ہیروزہیں، پاکستانی کھلاڑی خواہ کسی بھی کھیل میں ملک کی نمائندگی کریں وہ ہمارے لئے باعث فخرہیں ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے دسویں ایشین جونیئرتائیکوانڈو چیمپئین شپ ،ساتویں آل حسن انٹرنیشنل اوپن کپ یوتھ کیڈٹ ٹورنامنٹ" میں شریک پاکستان تائیکوانڈوٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں پاکستانی سفارتخانے میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کے صدر لیفٹنٹ کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ، بھی موجود تھے۔

تازہ ترین
تازہ ترین