• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے نے 65 ہزار عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچا دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے نے 232 خصوصی اور شیڈول حج پروازوں کے ذریعے تقریباً 65 ہزار عازمیں حج کو حجاز مقدس پہنچا دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے51 پروازوں کے ذریعے16,300 اسلام آباد سے 39 پروازوں سے 12,000 ، لاہور سے 35 پروازوں سے 11,500 ، ملتان سے 15 پروازوں سے 4000 ، فیصل آباد سے 10 پروازوں سے 1400 ، سیالکوٹ سے10 پروازوں سے 4000 ، پشاور سے 26 پروازوں سے 9500 اور کوئٹہ سے 46 پروازوں سے 6700 عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا گیا ہے۔ پی آئی اے 82 ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچائے گی۔ پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن5 اگست کو مکمل ہو گا جبکہ بعد از حج آپریشن کا آغاز 17 اگست سے ہو گا جو کہ 14 ستمبر تک جاری رہے گا۔
تازہ ترین