• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی کا شعبہ جات کو کیمپس مینجمنٹ انفارمیشن سے منسلک کرنیکا فیصلہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی نے تمام شعبہ جات کو رواں تعلیمی سال میں کیمپس مینجمنٹ سافٹ ویئر سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت الیکٹرانک حاضری، مارکس اور کاغذوں سے ہٹ کر اعداد وشمار مرتب کئے جائیں گے یہ فیصلہ طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ کو بروقت فیصلے کرنے اور آسانیاں فراہم کرنے کے لئے کیا گیا ہے اس مقصد کے لئے ڈیش بورڈ کا بندوبست کیا جائے گا۔ نئے نظام سے جامعہ پشاور میں بی ایس طلبہ کو ایک سکرین پر کورس کوڈ کے ذریعے مختلف کورسز کا انتخاب کرنے میں آسانی ہوگی۔ یہ فیصلے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان کی صدارت میں ہونے والے شعبہ جاتی سربراہوں کے اجلاس میں کئے گئے جس میں ڈاکٹر قیصر شاہ عزیز جان اور محمد ساجد نے بی ایس ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام اور کیمپس مینجمنٹ پر پریذنٹیشن دی۔ اجلاس میں رواں سال سے بی ایس سسٹم میں مزید اصلاحات لانےجبکہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی ہدایات کی رو سے بی اے بی ایس سی کو متبادل و مختلف طریقہ کار سے شروع کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا اور ایسوسی ایٹ ڈگری کے نئے ضوابط کار پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔
تازہ ترین