• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ ، اینٹی کرپشن نے پونے 31کنال سرکاری زمین واگزار کرالی

لاہور (نمائندہ جنگ) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ شیخوپورہ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مددسے پنجاب کوآپریٹوبورڈ فار لیکوڈیشن کی ملکیتی 30 کنال15مرلے سرکاری اراضی واگزار کرالی- انٹی کرپشن کے مطابق یہ زمین مبینہ طور پرمسلم لیگ (ن) کے ایم این اے میاں جاویدلطیف کے قبضے میں تھی ۔ کچھ زمین پر عرصے میاں لطیف پیپر اینڈ بورڈ ملزقائم کررکھی تھی اور بقیہ زمین پر کاشتکاری کررہے تھے ۔ اس سرکاری زمین کی مالیت تقریبا َ ساڑھے 12کروڑ روپے بنتی ہے - پنجاب کوآپریٹو بورڈ فارلیکوڈیشن کی درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن شیخوپورہ الطاف حسین انصاری کی قیادت میں انٹی کرپشن ٹیم نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے میاں لطیف پیپر اینڈ بورڈملزکی بیرونی دیواروں کو گرا کر سرکاری زمین واگزار کروائی اور اس کا قبضہ موقع پر موجود پنجاب کوآپریٹوبورڈ فار لیکوڈیشن کے افسران کے حوالے کیا-
تازہ ترین