• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کوچز کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سنیئر اور جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کو حتمی شکل د ینے پر غور شروع کردیا ہے جس کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے، ذرائع کے مطابق سابق کوچ اولمپئن سمیر حسین کو سینئر اور ذیشان اشرف کو جونیئر ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر نے کا فیصلہ کیا گیاہے، تاہم اس حوالے سے مزید مشاورت بھی کی جارہی ہے۔ سینئر ٹیم کے لئے وقاص شریف، محمد وسیم اور دانش کلیم کو بھی کوچنگ اسٹاف میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خواجہ جنید اور اصلاح الدین ٹیم منیجر کے مضبوط امیدوار ہیں۔
تازہ ترین