وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج ان لوگوں نے ثابت کر دیا کہ ان میں اتحاد نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج سے اپوزیشن کی تنزلی کا آغاز ہوگیا، خصوصاً پیپلز پارٹی کا برا وقت شروع ہوگیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں نے کہا تھا اپوزیشن اپنی سیاسی قبر بنارہی ہے، چور لٹیرے یاد رکھیں کہ غلط شاٹ کھیلا تو ہمیشہ کے لیے سیاست ختم ہو جائے گی۔