• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹ نہ دینے والے 15 اراکین راج دلارے تھے، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہےکہ سینیٹ میں اپوزیشن کو ووٹ نہ دینے والے 15 اراکین وہ لوگ ہیں جو اپنی پارٹیوں کی آنکھوں کے تارے اور راج دلارے تھے، یہ قومی اسبملی کے منتخب نہیں، پارٹیوں کے سلیکٹڈ لوگ تھے۔


میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا تھا کہ انہوں نے بنایا، ان کا بچہ ہے، بچتا ہے تو بچ جائے، اب بچہ بچ گیا ہے تو رو کیوں رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کیا اجلاس کررہےہیں؟، دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھا رکھا ہے، پہلے شہباز شریف اور مریم تو ایک پلیٹ فارم پر آجائیں، ایک باپ بچانا چاہتی ہے، دوسرا بیٹا بچانا چاہتا ہے، وہ آنکھیں دکھا کر بچانا چاہتی ہے، یہ جی حضوری کرکے بچانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین