• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ڈکیتی چوری کی 23 وارداتیں‘ شہری 12 گاڑیاں موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی اشیاء سے محروم

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر، چوری اورنقب زنی کی 23وارداتوں میں شہری 3گاڑیوں،9موٹرسائیکلوں ، طلائی زیورات ،مویشیوں اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے جب کہ اسلام آبادسے ایک موٹرسائیکل ،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ چوری ہوگئی۔ تھانہ نیوٹاؤن کو محمد وسیم نے بتایا کہ دو افراد اس کا موٹر سائیکل ہنڈا 125 نمبر آرآئی پی9922 چھین کر لے گئے۔ تھانہ نیوٹاؤن کو احمد اللہ خان نے بتایاکہ ایم سی بی چاندنی چوک سے 10 لاکھ روپےنکلوا کر لے جا رہا تھا کہ دو موٹرسائیکلوں پر 4 مسلح اشخاص آئے اورمجھ سےرقم چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ صادق آباد کو داؤد تنویر نے بتایاکہ گھر سے نقدی اور زیورات چوری ہو گئے۔ تھانہ نصیرآبادکو سید سبط الحسنین نقوی نے بتایاکہ آفیسرکالونی میں اس کے سالےکرنل وسیم عباس کے گھرسے نامعلوم چور تالے توڑکرلیپ ٹاپ 2سونے کی انگوٹھیاں 7گھڑیاں،4موبائل اور75000روپے چوری کر کے لے گئے۔ تھانہ ائرپورٹ کو فیضان عباسی نے بتایا کہ میں موٹر سائیکل آر آئی کے 4386پر ممتاز کالونی پہنچا تو پیچھے سے دو موٹر سائیکل سوار جو کشمیری زبان بول رہے تھے آئے جنہوں نےاسلحہ کی نوک پر مجھ سے ایک لاکھ اسی ہزار روپے چھین لئے، میں نے شور کیا تو وہ موٹر سائیکل ہنڈا125نمبر آئی سی ٹی 060پھینک کر فرار ہو گئے۔ تھانہ مارگلہ کواحمداعجازنے بتایاکہ نامعلوم ملزمان مدعی کے گھرداخل ہوکراس کے والدین سے پینتیس ہزار روپے، طلائی کڑا اور انگوٹھی کل مالیتی ایک لاکھ پچانوے ہزار روپے چھین کر لے گئے۔ تھانہ گنجمنڈی‘ تھانہ بنی‘ صادق آباد‘ ریس کورس‘ مری اور تھانہ مندرہ کے علاقوں میں متعدد وارداتوں کے دوران شہری نقدی‘ زیورات اور مویشیوں سے محروم ہو گئے۔

تازہ ترین