کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں مزید پچاس ہزار اہل کاروں کی تعیناتی کے بعد افواہوں کا بازار گرم ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں حامد میرسے بات کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ ان کے شوہر یاسین ملک کی صحت بہت خراب ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل پینتیس اے کو ختم کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں، حریت کے چالیس رہنماؤں کو تہاڑ جیل میں غیر انسانی صورتحال میں رکھا گیا۔